اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سکریٹری قاری احمد علی ندیم نے گذشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 10 فروری کو کنونشن سنٹر اسلام آباد پاکستان میں پیغام اسلام کانفرنس کے انعقاد کی خبر دی اور کہا کہ اس کانفرنس میں 500 علماء کی شرکت کریں گے ۔
انہوں نے یہ بتایا: اس کانفرنس میں پاکستان کے صدر ممنون حسین اور مولانا محمد مکی حجازی کی شرکت متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا وقار احمد عثمانی اور جنرل سکریٹری مو لانا الیاس فاروقی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169